?ول??رن? ?? بجائ? پان? ?ا ا?? گلاس ذ?ابط?س س? بچاؤ ??لئ? مف?د

211

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے کولڈڈرنک کا استعمال مضرصحت ہے جب کہ پانی کو کولڈڈرنک کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے سے مرض میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق کولڈڈرنک  یا مشروبات کے استعمال سے ذیابطیس کی شرح ٹائپ ٹو میں اضافہ ہوتا ہے اور  روزانہ کولڈڈرنک پینے والوں میں شوگرمیں مبتلا ہونے کا خطرہ 18فیصد بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کولڈڈرنک،مشروبات یا مٹھاس سے بھری کافی شوگرکے پھیلاؤ اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم ان کی جگہ پانی کا ایک گلاس ذیابطیس کو 14سے25فیصد تک کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔