ب?ارت ?رون ط?ار? درآمد ?رن? والا سب س? ب?ا مل? بن گ?ا

312

بھارت ڈرون طیارے درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ یہ بات بھارتی اخبار نے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے حوالہ سے ایک رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارے درآمد کرنے والے ممالک میں برطانیہ دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1985ءسے 2014ءکے دوران ڈرون طیارون کی فروخت میں 137 فیصد اضافہ ہوا۔ 1985ءسے 1990ءکے دوران پانچ سال میں کل 185 ڈرون طیارے فروخت کئے گئے جبکہ 2010ءسے 2014ءکے دوران چار سال میں 439 ڈرون طیارے فروخت ہوئے۔ ڈرون طیارے خریدنے والے دیگر بڑے ممالک میں مصراور اٹلی بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فروخت کئے جانے والے ڈرون طیاروں کی اکثریت جاسوسی، خفیہ معلومات کے حصول اور امدادی کارروائیوں کےلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے ڈرون طیاروں میں سے صرف 10 جنگی مقاصد کیلئے استعمال کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے سب سے پہلے ڈرون طیارے اسرائیل سے درآمد کئے۔ڈرون طیارے برآمد کرنے والے ممالک میں اسرائیل پہلے، امریکہ دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر ہے۔