سائ? ا?ر?ا ?? ف???ر? م?? خوفنا? آتشزدگ?، ش?ر ب?ر س? فائر??ن?ر طلب

264

کراچی کے علاقےسائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق سائٹ ایریا میں  حبیب چورنگی  کے قریب واقع ولیکا گارمنٹس میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بھجانے کا عمل شروع کردیا جبکہ فیکٹری کو مزدوروں سے خالی کرالیا گیا ۔ ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث 5خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

 فیکٹری ملازمین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، جبکہ فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے  قراردے  دیا ہے۔ آگ کی  شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو  طلب کرلیا گیا ہے ۔ اور عمارت کی  کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑ کر آگ بھجانے کا عمل جاری ہے ۔

علاقے میں شدید دھوئیں کے باعث مقامی آبادی کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کی شدت کی وجہ فیکٹر ی میں موجود دھاگہ اور کاٹن بتایا جا تا ہے ۔