ناردرن بائ? پاس ?ر?ف? حادث? م??3 بچ? جا? بحق، 4 شد?د زخم?

260

کراچی:  ناردرن بائی پاس کے قریب خیر آباد میں تیز رفتار ٹر ک نے سات بچوں کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور چار  شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ آج  صبح اس وقت  پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے سات بچوں کو ٹائروں تلے روند ڈالا۔ حادثے  کی اطلاع  ملتے ہی  ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دوران علاج تین بچے چل بسے۔ ابتدائی طورپر جاں بحق بچوں میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہے جن میں آٹھ سالہ عظیم اور سات سالہ بریرہ شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹر ک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔