وقار ?ونس ?و ??ان? پر غور،مشاورت ?? بعد ف?صل? ?وگا

237

پاکستان کرکٹ ٹیم کی گرتی ہوئی ساکھ اور کھلاڑیوں کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کے بڑوں نے ہیڈکوچ وقار یونس کو عہدے سے ہٹانے پر غور شروع کردیا ہے۔
ورلڈکپ کے بعد دورہ بنگلادیش میں ٹیم کی شرمناک شکستوں پر ہیڈکوچ وقار یونس کی تبدیلی کا امکان ہے ۔پی سی بی جلد ہی وقار یونس کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے والا ہے جس کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہیڈکوچ کو 3ماہ کی ایڈوانس تنخوا دے کر فارغ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور بنگلادیش سیریز کے بعد وقار یونس کو معاوضہ دے کر طے شدہ معاہدے سے قبل ہی ہٹانے کے امکانات ہیں۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان بد ھ کے روز بنگلادیش روانہ ہوں گے جہاں وہ ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کریں گےجب کہ ان کی ہیڈکوچ سے بھی اہم ملاقات ہوگی جس میں چیئرمین وقار یونس کا موقف جاننے کے بعدکسی بھی فیصلے پر پی سی بی کے بڑوں کو اعتماد میں لیں گے۔