?ر?بونل ن? ناانصاف? ??،آر اوز ?? سزا مج?? د? گئ?،سعد رف?ق

242

خواجہ سعد رفیق این اے 125کے انتخابات کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ حامد خان دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام رہے،دراصل انتخابات میں پریذائیڈنگ اور ریٹرنگ افسران کی بے ضابطگیاں ثابت ہوئی ہیں اوراسی  بنیاد پر پورے حلقےکے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔
الیکشن ٹریبونل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر اوز اور ریٹرنگ افسران کی سزا مجھے اور میرے حلقے کے لوگوں کو دی گئی،الیکشن ٹریبونل نے مجھے نااہل قرار نہیں دیا اور نہ ہی انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ یا الیکشن میں جانے کا فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گاتاہم میں ہر میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔