کھلنا ٹیسٹ میں جھگڑا کرنے پر پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض اور بنگلادیشی بیٹسمین شکیب الحسن پر میچ فیصدکا 30،30فیصدجرمانہ عائد کردیا گیا۔
2ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے آخری روز وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔دونوں کھلاڑیوں نے تیعش میں آکر ایک دوسرے پر سخت جملے کسے جس سے ماحول گرم ہوگیا۔
میچ ریفری نے واقعہ کی رپورٹ آئی سی سی کو کی جس پر کرکٹ کے نگراں ادارے نے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔وہاب ریاض اور شکیب الحسن کو میچ فیس کا 30،30فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔