ذوالفقار مرزاگرفتار? د?ن? ?? ل?? رضامند

241

سندھ کے سابق وزیرداخلہ اور پی پی کے ناراض رہنماء ذوالفقار مرزا گرفتاری دینے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔
میڈیا سےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں، ایس پی کہیں گے تو ایس پی کو اور اگر ڈی آئی جی بولیں گے تو ان کےسامنے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری دینے کے لیے خود آجاؤں گا ۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ہم قانون کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے، ماضی میں کبھی قانون شکنی کی ہے اور نہ اب کریں گے ۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ معاملات کوقانونی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور مقدمات پر قانونی ماہرین کی رائے لے رہے ہیں جس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔