سندھ کے سابق وزیرداخلہ اور پی پی کے ناراض رہنماء ذوالفقار مرزا نے سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ذوالفقار مرزا نے اپنے وکیل کے توسط سے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں انہیں مارے جانے کا اندیشہ ہے جب کہ ایس ایس پی راؤ انوار کی بدین تعیناتی کے بعد پولیس تحویل میں ان کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں کیونکہ راؤانوار کو خصوصی ٹاسک دے کر بدین بھیجا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو نہ صرف گرفتاری سے روکا جائے بلکہ عدالت تحفظ فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کرے۔
واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا پر 3مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہوں نے ڈئی آئی جی کے سامنے گرفتاری دینا کا عندیہ بھی دیا ہے۔