وز?راعظم ?? ?رم ا?جنس? م?? د?شتگردو? ?? حمل? ?? مذمت

231

وزیراعظم نے کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ کہتے ہیں اس قسم کے اقدامات ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے کرم ایجنسی میں فٹ بال گراؤنڈ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ کہتے ہیں دہشتگردوں کی بزدلانہ کاررائیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔ وزیراعظم کا کہنا دہشتگردی کے خلاف ساری قوم متحد ہے ۔ ان کا کہنا تھا سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کریں ۔