پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا دوسر ےاور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے پاکستان ٹیم میں ذوالفقاز بابر کی جگہ عمران خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش نے بھی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے روبیل کی جگہ شہادت حسین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وکٹ باؤنسی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے کپتان نے اس امید کا اظہار کیا کہ مثبت اندازمیں کھیلتے ہوئے فتح اپنے نام کرینگے۔
بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ ہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سیریز کو اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے۔