پروف?سر قتل ??س، تفت?ش? ??م ?ا ?راچ? ?ون?ورس?? ?ا دور?

277

کراچی: جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کیس کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے جامعہ کراچی کےشعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ کیا اور مقتول پروفیسر کا کمپیوٹر تحویل میں لے لیا

زرائع کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان قتل کیس کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ کیااور اساتذہ سے مقتول کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

انتظامیہ جامعہ کراچی کے مطابق تفتیشی ٹیم نےشعبےابلاغ عامہ کے دس طلبہ کا ریکارڈ طلب کیاہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق مذکورہ طلبہ کا ریکارڈ اس لئے طلب کیا ہے کہ ان تمام طلبہ کے داخلہ فارم پر ایک ہی رہائشی پتہ درج ہیں

انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کےمطالبےپرشعبہ ابلاغ عامہ کوسیکیورٹی فراہم کردی گئی اور دو رینجرزاہلکاروں کو شعبہ ابلاغ عامہ میں تعینات کردیا گیا ہے