سلمان خان گرفتار،5سال ق?د ?? سزا

258

بھارت کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ہٹ اینڈرن کیس  میں مجرم قرار دے دیتے ہوئے 5سال قید کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق باندرہ کی سیشن کورٹ نے سلمان خان کے خلاف 13سال بعد ہٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سلمان خان پر تمام الزامات ثابت ہونے پر انہیں مجرم قرار دیا جب کہ عدالتی حکم کے بعد انہیں گرفتار کرلیاگیا۔
دبنگ خان کو آرتھر روڈ جیل منتقل کیا جائے گا اور ڈاکٹرز کی ٹیم  ان کا طبی معائنہ کرے گی۔
سلمان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعدوہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
بدھ کے روز بالی ووڈ اسٹار اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ عدالت پہنچے جہاں کیس کی سماعت کے دوران جج نے ان سے کئی سوالات کیے ۔جج نے پوچھا کہ وقوعہ کے وقت گاڑی کون چلارہا تھا ؟
سوالات کے بعد عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ 28 سمتبر، 2002 میں اپنی لینڈ کروزر کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ایک بیکری سے ٹکرانے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔

2013 اس مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے نے 20 اپریل کو مقدمے میں استغاثہ اور دفاع کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد بدھ کو فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان کیاتھا۔

سلمان کے سابق باڈی گارڈ روندر پٹیل نے سماعت کے دوران بیان دیا تھا کہ گاڑی ٹکراتے ہوئے سلمان نشے کی حالت میں تھے۔

دوسری جانب، سلمان کے وکیل کا موقف تھا کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا اور ایسے میں گاڑی قابو میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں ہوتا۔