خل?ج? ممال? ا?ران ?? خلاف ا?? ???? ?و?، شا? سلمان

291

سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جبکہ فرانس کی جانب سے خلیجی ممالک کو یہ باور کرادیا گیا ہے کہ فرانس آپ  کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا

ریاض میں خلیجی ممالک کے سربراہان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران سعودی  عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں   کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس لئےتمام ریاستیں تہران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے خبردار کیا کہ ایران خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائے گا اور فرقہ واریت کو بھی ہوا ملے گی ۔

اجلاس میں فرانسیسی صدر فرانسوااولاند نے بھی شرکت کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس کے علاوہ سربراہی اجلاس بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وفود بھی شامل تھے