?وئ?? م?? گوادر ?اشغر رو? م?? تبد?ل? ??خلاف ??تال

217

 گوادر کاشغر روٹ میں تبدیلی کے خلاف آل پارٹیز الائنس کی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کاشغر روٹ میں تبدیلی کے خلاف بلوچستان کی سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے آج پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن،لورالائی،پشین اور دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پرنہ ہونے کے برابر ہے۔ آل پارٹیز الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ پشن ،قلعہ سیف اللہ اور چمن کو بھی روٹ میں شامل کیا جائے۔