?وئ?ر ?? لائ?و و???وس?ر?منگ اپ?ل? ??شن متعارف

270

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے مشترکہ طور پر لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے آپ براہ راست دوسروں کو اپنی سرگرمیاں اور مصروفیات دیکھا سکتے ہیں۔
پری سکوپ نامی اس ایپ کو ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے آپ لائیو دنیا تک اپنا احوال پہنچاسکتے ہیں۔
اس ایپ پرآپ  ٹوئٹر ہی کے اکاؤنٹ کی بنیاد پر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
اس ایپ کے بنانے والوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ’پیری سکوپ پر دیکھنا صرف ٹی وی کی طرح یک طرفہ نہیں ہو گا بلکہ صارفین جو اس لائیو براڈکاسٹ کو دیکھ رہے ہوں گے، لائیو نشر کرنے والے کو سکرین کو دبا کر پسندیدگی کا اظہار اور پیغامات بھی بھجوا سکیں گے۔
چھبیس مارچ کو جاری ہونے والی اس ایپ پر اب تک دس لاکھ افراد شامل ہو چکے ہیں۔