برطان?? ن? الطاف حس?ن ????ل? فون? خطاب پر پابند? ?? ح?ومت? درخوست مسترد ?رد?

216

لندن: مقامی میڈیا میں آنے والے اطلاعات کے مطابق قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے ٹیلی فونک کی حکومتی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔ برطانیہ قانون کے مطابق ریاست کے ہر شہری کو اظہار رائے کی پوری آذادی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے کئی بار برطانوی حکومت کو الطاف حیسن کی تقاریر روکنے کی درخواست کی گئی ہیں۔ حال ہی میں پاک فوج کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے باعث الطاف حسین کے خلاف پاکستان کی صوبائی اسمبلیوں میں مذمتی قراردیں بھی منظور کی گئی ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں بھی ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے برطانوی حکومت سے رجوع کرے، جس کا آئین اپنے کسی شہری کو اپنی سرزمین پر یا کسی دوسرے ملک میں نفرت پھیلانے کی پابندی عائد کرتا ہے۔

مذمتی قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سامنے اٹھایا جائے، جو آئی سی سی پی آر (ICCPR) کی ایک مانیٹرنگ باڈی ہے جس کے تحت قومی، مذہبی یا فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے پر پاکستان اور لندن میں آرٹیکل 20 (2) کے تحت کارروائی کا حق رکھتی ہے۔