ال??شن ?م?شن ن?انتخاب? ?ر?ب?ونلز ?? مدت م?? دوما? ?? توس?ع ?رد?

267

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2013 کے عام انتخابات کے حوالے سے دائر عذرداریوں کی سماعت کرنے والے چھ ٹریبیونلز کی مدتِ میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

جن ٹریبیونلز کی مدتِ میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں سے چار فیصل آباد اور لاہورجبکہ ایک ایک پشاور اور حیدرآباد میں قائم ہے۔ان ٹریبیونلز کے پاس 30 کے قریب انتخابی عذرداریاں زیرِ سماعت ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابی ٹریبیونلز کی مدت 30 اپریل کو ختم ہوگئی تھی دو ماہ کی توسیع کے بعد ٹیریبونلز 30 جون 2015 تک کام کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے تمام ٹریبیونلز کو عذرداری کیس کو 30 جون سے پہلے نمٹانے کا حکم دیا ہے ۔

زیرِ سماعت عذرداریوں میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سمیت وہ تین حلقے بھی ہیں جن میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ابتدائی طور پر مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔