پ? ??95،ضمن? ال??شن ?? ل?? وو?نگ

310

خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے کی نشست پی کے 95جندول میں ضمنی الیکشن کےلیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
عام انتخابات 2013 میں پی کے 95 جندول سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کامیاب ہوئے تھے لیکن ان کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔
ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 743 ہے جب کہ ووٹنگ کے لئے 85 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، حلقے میں انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے ہیں۔
پی کے 95پرجماعت اسلامی کے اعزاز الملک اور اے این پی کے حاجی بہادر خان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار اے این پی کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔