برطان?? م?? عام انتخابات ??ل?? آج پولنگ

210

برطانیہ میں عام انتخابات آج ہورہے ہیں،برطانوی عوام کس  کو وزیراعظم منتخب کرے گی اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔دارالعوام کی 650نشستوں کے لیے پولنگ جمعرات کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق11بجے سےرات2بجے تک جاری رہے گی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے جب کہ دارالعوام کی 650 میں سے 326 نشستیں لینے والی جماعت تنہا حکومت بنانے کی اہل ہو گی۔
کنزرویٹو کی جانب سے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ، لیبر کے ایڈ ملی بینڈ اور لبرل ڈیمو کریٹس نے نک کلیگ کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے جب کہ انتخابات میں حصہ لینے والی باقی جماعتوں میں یوکے انڈیپنڈنٹ پارٹی ، سکاٹش نیشنل پارٹی ، گرین اور پلیڈ سامرو شامل ہیں۔
برطانوی انتخابات میں لاکھوں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سمیت تقریبا 5 کروڑ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جن کے لیے ملک بھر میں 50 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ برطانوی انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام آن لائن ووٹ بھی ڈال سکیں گے جب کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کچھ ووٹ پہلے ہی ڈالے جا چکے ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران ڈیوڈ کیمرون کی کوشش رہی کہ وہ عوام کو لیبر اور ایس این پی کے ممکنہ اتحاد سے خبردار کریں، جبکہ لیبر لیڈر ڈیوڈ کیمرون کو طبقہ امرا کا نمائندہ ٹہرا کرعام آدمی کا ووٹ لینے کی کوشش میں رہے۔