گوادر پول?س ?ا م?ان پر چ?اپ?، 6غ?ر مل?? باز?اب

364

گوادر : گوادر کےعلاقہ نیا آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 6غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے ۔ غیر ملکیوں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا تھا۔

ایس ایچ او گوادر امام بخش بلوچ کے مطابق پولیس نےخفیہ اطلاع م پرایک مکان پر چھاپہ مارا اور اس دوران اغواءکار موقع سے فرار ہو گئے تاہم مکان سے چھ غیر ملکی افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہےپولیس کے مطابق مغویوں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق بازیاب افراد میں یمنی باشندے شامل ہیں جن کی عمریں 18سے 30سال کے درمیان ہیں۔ مکان سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور 10کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ بازیاب افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے حکام کے حوالہ کر دیا جائے گا