?راچ? م?? پان? ?? بحران ?? ذم? دار وا?ر بور? اور ?? ال???ر? ???،حافظ نع?م الرحمن

256

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں پانی کے شدید بحران اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کے باعث شہریوں کے درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اُسے واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کی نا اہلی اور ناکامی قرار دیا ہے اور کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے تنازعہ اور آپس کی لڑائی کی سزا عوام کو دی جارہی ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ اپنے تنازعات حل کریں اور عوام کو پانی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں۔ انہوں نہ کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے نام پر عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت زندگی سے محروم کر نا سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ واجبات کی ادائیگی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے لیکن خود کے الیکٹرک پر بھی بہت سے اداروں کے واجبات موجود ہیں دراصل دونوں ادارے اپنی اپنی نا اہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ دونوں ادروں پر شہر کی مافیا کاقبضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی تقسیم کا نظام درست نہیں ہے وہیں بجلی کی بندش کے باعث پمپنگ اسٹیشن بند ہو رہے ہیں اور جو پانی میسر ہے وہ بھی فراہم نہیں ہو پارہا جبکہ دوسری طرف یہ حقیقت بھی عیاں ہے کہ عام شہریوں کو شہر میں پانی میسر نہیںاور عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں وہیں پانی کے ہائیڈرنٹ پر پانی کی وافر مقدار موجود ہے اور مہنگے داموں واٹر ٹینکر ز کی فروخت جاری ہے اور واٹر ٹینکرز مافیا پوری طرح سر گرم عمل ہے ۔

انہوں کہا کہ شہر میں پانی کے بحران کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں پر عائد ہوتی ہے ۔دونوں جماعتوں کی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی اور تقسیم کا کوئی موثر نظام نہیں بن پایا اور ان دونوں جماعتوں کی ملی بھگت کے باعث بلدیا تی انتخابات کا انعقاد ممکن نا ہو سکا اور عوام پانی اور بجلی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کا شکار ہیں ۔ دونوں جماعتیں حکومت میں رہیں اور پیپلز پارٹی سندھ میں بھی ایک بار پھر حکومت میں ہے لیکن دونوں جماعتوں نے طویل عر صے اقتدار میں رہنے کے باجود پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا شدید بحران شہر میں امن وامان کا مسئلہ بھی پیدا کر سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور عوام کی مشکلات و پریشانیاں دور کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ۔سخت گرمی کے موسم میں گھروں میں خواتین ،بچے اور بزرگ شدید ذہنی اور جسمانی اذیت سے دوچار ہیں جبکہ انٹر کے امتحانات میں شریک طلباءوطالبات بھی امتحانات کی تیاری میں شدید مشکلات وپریشانیوں کا شکار ہیں۔