ا?ش?ن چ?مپئن حمز? ا?بر ?ا وطن واپس? پر شاندار استقبال

193

پاکستان کو 17سال بعد ایشین چیمپئن بنانے والے فاتح کیوسٹ حمزہ اکبر وطن واپس پہنچ گئے۔ٹرافی ہاتھوں میں تھامے چیمپئن کھلاڑی جب لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔حمزہ اکبر پر گلُ پاشی کی گئی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گے جب کہ ایئرپورٹ لاؤنج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
نوجوان کھلاڑی نے 17سال بعد پاکستان کو ایشین چیمپئن کا ٹائٹل جتوایا ہے ۔انہوں نے کوالالمپور میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی کیوسٹ پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کی ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا۔