فوج? طاقت ?ا استعمال ??ا گ?ا تو مذا?رات ن??? ?ونگ?، آ?ت الل? عل? خامن? ا?

287

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو تہران آئندہ جوہری مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دھمکیوں کے سائے میں بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری بات چیت کا انعقاد ایران کے لیے ناقابل قبول ہے۔ ہماری قوم اس کو قبول نہیں کرے گی اور فوجی دھمکیوں سے مذاکرات میں کوئی مدد بھی نہیں ملے گی۔

خامنہ ای نے اپنے اس بیان میں یہ انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں دو امریکی عہدے داروں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن انھوں نے اس دھمکی کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی

انھوں نے چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کاروں کو ملکی مفادات کا احترام کرنا چاہیے انھیں کسی دھونس، دھاندلی اور جبر کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان 2 اپریل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں طویل مذاکرات کے بعد فریم ورک سمجھوتا طے پایا تھا۔ اب وہ 30 جون کی ڈیڈلائن سے قبل حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔ طرفین کے درمیان بات چیت کا حالیہ دور منگل کے روز ہی نیویارک میں ختم ہوا ہے اور اب ان میں مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتےکو ویانا میں ہوگا۔