پا?ستان ن? بنگل? د?ش ?? خلاف رنز ?ا پ?ا? ???ا ?رد?ا

210

میرپورمیں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 557 پر ڈیکلئر کردی ۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔اس کے علاوہ یونس خان 148 اور اسد شفیق 107 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج السلام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شاہد اور شوگاتاہوم نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز شروع کی تو چار کے مجموعی اسکور پر پہلے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے تمیم اقبال چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جنید خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا ۔