آرم? چ?ف س? جنرل جان ا?ف ??مبل ?? ملاقات

239

آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان مین امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی ۔ ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک افغان بارڈر میکنزم پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امن کے قیام اور سیکورٹی صورتحال پر بھی بحث کی گئی ۔