سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او سیپکو کی 10 روز کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او فرمان اللہ کی 10 روز کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم فرمان اللہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ پیر ناتھن شاہ کے قریب ہائی ٹینشن وائرز بس پر گر جانے کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا واقعے میں بس میں سوار 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے ۔