??ل? ?اپ?ر حادث? ، جا? بحق افراد ?? تعداد 7 ?و گئ? ، آئ? ا?س پ? آر

229

آئی ایس پی آر کے مطابق نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد زخمی ہیں۔ ترجمان کے مطابق حادثے میں آرمی کے دو میجر اور ایک نائب صوبیدار شہید جبکہ 4 غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے میں آرمی کے تین افسران شامل ہیں ۔ جن میں میجر فیصل شہید، میجر التمش شہید اور چیف انجینئر نائب صوبیدار ذاکر شہید شامل ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ناورے اور فلپائن کے سفرا شامل ہیں جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہائی کمشنرز کی بیگمات ہلاک ہوئی ہیں ، سفرا تین روزہ دورے پر نلتر جا رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی سفیروں میں پولینڈ اور ہالینڈ کے سفیر بھی شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہیلی کاپٹر بحفاظت لینڈ کر گئے تھے جبکہ تیسرا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران کریش کر گیا ۔  ونگ کمانڈر میجر کامران بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔