??ل? ?اپ?رحادث? ?? تحق?قات جار? ??? ، وز?ردفاع خواج? آصف

244

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

نلتر میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا جائے حادثہ پر تحقیقات کا عمل جاری ہے اور ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ۔ ان کا کہنا تھا حادثے میں ابھی تک تخریبی کارروائی کا ثبوت نہیں ملا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔ اور کسی بھی آپشن کو پس پشت نہیں ڈالیں ۔ ان کا کہنا تھا ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

خواجہ آصف نے شہید ہونے والے پائیلٹس اور چیف انجینئر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ غم کے اس لمحے میں ہماری دلی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں ۔