براز?ل م?? ??نگ? مچ?رو? ?? خاتم? ?? لئ?انو??ا اقدام

259

            ساﺅ پالو: برازیلی حکومت نے شہر بھر سے ڈینگی کے خاتمے کے لئے ایک حیرت انگیز اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت ڈینگی مچھروں کے خاتمہ کے لئے جنیاتی طور پر تبدیل شدہ نر مچھروں کو شہر میں چھوڑ دیا گیاہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ساﺅ پالو میں تازہ اقدام کے تحت جنیاتی طور پر تبدیل شدہ نر مچھر پیدا کئے گئے ہیں جو ان مادہ مچھروں سے ملاپ کریں گے جو ڈینگی مچھروں کو پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ ڈینگی مچھروں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ جنیاتی طور پر تبدیل شدہ نر مچھر شہر میں چھوڑ دیئے ہیں جن کے مادہ مچھروں سے ملاپ کے بعد پیدا ہونے والے ڈینگی مچھر بالغ ہونے سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ برازیل میں ہر سال ڈینگی مچھر سے ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں۔