کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور برطانوی وزیراعظم ڈیودکیمرون رکن پارلیمان منتخب ہوگئے ہے انہوں نے ٹکٹ پر وٹنی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی
برطانوی وزیر اعظم ڈیوکیمروں نے برطانوی الیکشن میں اپنی سیٹ جیت لی ہے جیت کی خبر سنتے ہی ان کے حامیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوگئی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد اب بھی برطانیہ میں ہر شہری کے لیے حکومت سازی کرنا ہےاور تمام شییوں کو یکساں حقوق فراہم کرنا ہے ۔
اس موقع پر ڈیوڈکیمروان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے ہمیں کبھی بھی بڑے مسائل سے نظریں نہیں چرانی چاہییں۔ ساتھ ہی انہوں نے ا بات کا اعتراف کیا کہ یہ انتخابی مہم میرے لیے مشکل فیصلوں سے عبارت رہی