بلوچستان م?? ا?ف س? ?ا سرچ آپر?شن،دو د?شت گردو? سم?ت 6افراد گرفتار

311

کوئٹہ : بلوچستان کے اضلاع پشین اورصحبت پور میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد اورچا ر مشتبہ شر پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی تھراٹا میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ادھر صحبت پور کے علاقے ماسوانی گوٹھ،حمزانی گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں ایف سی نے سرچ آپریشن چار مشتبہ شر پسندوں کو گرفتار کر لیا،مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے