نلترحادث? پا?ستان ?? لئ? ا?? ب?ا حادث? ??، س??ر??ر? دفترخارج?

227

سیکریٹری دفترخارجہ اعزازاحمد چوہدری کا کہنا ہے نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثہ پاکستان کے لئے ایک بڑا حادثہ ہے ۔ کہتے ہیں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں دہشتگردی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چودھری کیطرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نلتر حادثہ پاکستان کے لیے یہ حادثہ بڑا سانحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا ہماری سب سے بڑی ترجیح زخمیوں کی صحتیابی ہے، اور اس حوالے سے زخمیوں کوگلگت میں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا نلترکےحادثےپرحکومت اور عوام غمزدہ ہیں۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا سفیروں کی میتیں پورے عزت و احترام کے ساتھ انکے ملکوں میں بھجوانے کے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا میتوں کو پہلے اسلام آباد لا کر ان کے ملکوں میں بھیجا جائےگا، حکومت پاکستان تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا حادثے میں دو میجر اورایک نائب صوبیدار شہید جبکہ  ملائشیا اور انڈونیشیا کےسفیروں کی بیگمات اور فلپائن اور ناروے کے سفرا بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔