ر?نجرز ن? ?ارگ? ?لر سم?ت 14 افراد ?و گرفتار ?ر ل?ا

230

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت چودہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد میں ٹارگٹ کلر، کالعدم تنظیم اورلیاری گینگ وار کے دہشت گرد شامل ہیں ۔

سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق دو روز قبل بھی پولیس نے پندرہ سالہ لڑکی کواغوا کاروں کے چنگل سےبازیاب کرالیا گیا۔ لڑکی کو آٹھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب شہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو اسلحہ سمیت کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان بازار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کرلیا گیا۔