لا?ور س? دن د??ا?? 20گر???ا سر?ار? افسر اغواء

228

لاہور میں 20گریڈ کے سرکاری افسر چودھری محمد صدیق کو مسلح افراد نےدن دیہاڑے گن پوائنٹ پر اغواکرلیا۔
پولیس کے مطابق چودھری محمد صدیق سفید رنگ کی مہران کار میں اپنے گھر سے دفتر کے لیے جارہے تھے کہ شاہ جمال کے علاقے میں 2مسلح افرادنے انہیں روکا اور گاڑی سے اتار کر اغوا کرکے لے گئے۔پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرکاری افسر کودفتر کے چند قدم کے فاصلے سے اغوا کیا گیا اور اغواکار کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے واقعہ کی اطلاع دی جس پر بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور اغواکاروں کی تلاش جاری ہے تاہم اب تک ملزمان کی جانب سے چودھری صدیق کے دفتر یا اہل خانہ کو کوئی ٹیلی فون یا پیغام نہیں بھیجا گیا۔