ا?م آئ? 17تبا?،2پائل? ش??د،سف?رو? سم?ت 4غ?رمل?? ?لا?

264

گلگت میں پاک فوج کے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2پائلٹ شہید جب کہ ناروے اور فلپائن کے سفیروں کے علاوہ انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات بھی ہلاک ہوگئ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت کی وادی نلترمیں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر میں 13افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اقسام کی چوٹیں آئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 11غیر ملکی اور 6پاکستانیوں سوار تھے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈ کے دوران اسکول کی عمارت سے ٹکراکر تباہ ہوا اور چند ہی لمحوں بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔
حادثے کے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے شہید ہونے والے پائلٹ اور زخمیوں کے نام نہیں بتائے جب کہ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی شہریت کے حوالے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ اور جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب جائے حادثہ کو پیراملٹری فورس اور سیکورٹی اہلکاروں کے گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔حادثے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے اورکسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیکورٹی پر مامور تھا جو وزیراعظم کی گلگت آمد سے قبل سیکورٹی کا جائزہ لینے پہنچا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم میاں نوازشریف نے دورہ گلگت منسوخ کردیا ہے اور ان کا طیارہ واپس اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔وزیراعظم نے آج گلگت میں چیئرلفٹ کے افتتاح کرنا تھا۔