سند? پول?س ?ا فارنس? موبائل اس??شن ت?ار

270

سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژن نے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلیے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیار کر لیا ہے۔
فارنسک موبائل اسٹیشن دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے اہم واقعات کے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور جائے وقوع پر ہی شواہد کا تجزیہ کرکے ابتدائی رپورٹ متعلقہ پولیس افسران کے حوالے کرے گا۔
مذکورہ موبائل اسٹیشن 13مئی کے بعد سے کام شروع کردے گا اور اس میں 6فارنسک افسران موجود ہوں گے جو شواہد اور وقوع کی اپنی نگرانی میں جانچ کرنے کے بعد ابتدائی رپورٹ تیار کرکے پولیس کے حوالے کریں گے۔
فارنسک موبائل اسٹیشن کرائم سین پر چاروں اطراف360 ڈگری تک جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرے گا۔