آج دن?ا ب?ر م?? ت??ل?س?م?ا ?ا عالم? دن منا?ا گ?ا

201

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا گیا ۔

8 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی کا دن منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس مہلک بیماری سے متعلق آگاہی ، علامات اور علاج کے بارے میں شعور دینا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی مرض ہے جو والدین سے اپنے بچوں کو منتقل ہوتا ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس بیماری کے دوران خون بننے کا عمل رک جاتا ہے اور مریض کو ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق خون لگوانے کی ضرورت پرتی ہے ۔ مریض کو خن لگوانے کا یہ عمل تا حیات جاری رہتا ہے ۔ پاکستان میں اس بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جبکہ ہر سال مزید 5 ہزار بچے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس بیماری سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے احتیاط ۔ شادی سے پہلے اگر تھیلیسیمیا کی اسکریننگ کروا لی جائے تو اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔