ذوالفقار مرزا ??19مئ? ت? ضمانت منظور

257

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی 19مئی تک کے لیے ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔
ہفتہ کے روزحفاظتی ضمانت ختم ہونے کے بعدذوالفقار مرزا ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک پہنچے۔دوران سماعت ذوالفقار مرزا کے وکلاء نے دہشت گردی کے تین کیسوں میں ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 19مئی تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔عدالت نے ذوالفقار مرزا کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
سماعت کے بعد جب ذوالفقار مرزا عدالت سے باہر آئے تو پی پی کے کارکن ان کے سامنے آگئے اور ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔پولیس کی سخت سیکورٹی کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ذوالفقار مرزا ساتھیوں کے ہمراہ واپس چلے گئے۔