پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈ کرنے سے قبل بےقابو ہواجب کہ لینڈنگ کے مقام پر بیس کمانڈر بھی موجود تھے۔
حادثے سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم آئی17کےپائلٹس بہترین پیشہ ورانہ مہارت رکھتےہیں اور حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت رکھتے تھے۔
ایئرچیف مارشل کے بقول وادی نلتر میں ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پرتھا، ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈ کرنے سے قبل بےقابو ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا۔