الجز?ر? اسلام آباد ?? ب?وروچ?ف د?شتگردو? ?? ف?رست م?? شامل

228

امریکا نے قطری نشریاتی ادارے “الجزیرہ ٹی وی “اسلام آباد کے بیوروچیف کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے۔
امریکی انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویزات کے مطابق الجزیرہ اسلام آباد کے بیوروچیف احمد معفاق زیدان القاعدہ اور اخوان المسلمین کے ممبر ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں رہے ہیں۔
شامی ملک سے تعلق رکھنے والے احمد معفاق زیدان اسلام آباد میں الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے برسوں سے صحافیانہ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس کی دستاویزات میں الجزیرہ کے بیوروچیف کو دہشت واچ لسٹ اور شناختی کارڈنمبر کے ساتھ ساتھ القاعدہ کے رکن کا لیبل لگایا گیا ہے ۔
دوسری جانب احمد معفاق نے اپنے تردیدی بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ کبھی اخوان یا القاعدہ کے ممبر نہیں رہے۔