ش?ر?و? ?ا تحفظ اور امن وامان ?ا ق?ام ح?ومت ?? ذم? دار? ??،حافظ نع?م الرحمن

273

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہرمیں ڈاکٹر سمیت ٹارگٹ کنگ کی وارداتوں پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میںمجرِموں کے خلاف کاروائی کے بعد حالات بہتر ہوئے تھے اور کئے روز ایسے بھی گزرے جب شہر میں ٹارگٹ کنگ کی کوئی واردات نہیں ہوئی لیکن اب پھر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں ۔آج ناظم آباد میں ایک ڈاکٹر کو ان کے کلینک میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ چند روز قبل جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمن کو گولیوں کا نشانہ بنا یا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دہشت گردوں کو جہاں موقع ملتا ہے وہ اپنی کاروائی کر گزرتے ہیں اور شہر میں امن وامان کے صورتحال خراب کر دیتے ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے ۔کراچی کے عوام کے اندر سے عدم تحفظ کے احساس کو ختم کرنا بھی حکومت اور قانون نافذ کر نے والوں کی ذمہ داری ہے ۔ پر امن کراچی ہی پر امن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔کراچی میں امن قائم ہو گا اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی تو اس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے ۔ کراچی ملک کی اقتصادی شہ رگ ہے اور کراچی کے شہری اور تاجر برادری کی بھی خواہش ہے کہ شہر میں حقیقی طور پر امن وامان قائم ہو اورشہر دہشت گرد وں اور بھتہ خوروں سے مکمل طور پر پاک ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے اور مجرِموں اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے سر پرستوں کے خلاف جب تک کاروائی نہیں ہو گی کراچی میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا ۔حکومت سندھ اور قانون نافذ کر نے والے ادارے اس سلسلے میں اپنا کر دار ادا کریں ۔