??س? ?ر?? ?ا انو??ا ر??ار? عمران خان ?? نام

246

پاکستان کے فاسٹ بالر عمران خان نے ٹیسٹ تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کرکٹ کی 138سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کھلاڑی نے ابتدائی 4میچوں میں ایک بھی گیند نہ کھیلی ہو۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عمران خان اس منفرد اعزاز کے مالک بن گئے ہیں کہ انہوں نے 4میچوں میں کوئی بھی گیند نہیں کھیلی، وہ جب بھی بیٹنگ کرنے آئے تو وکٹ کی دوسری جانب موجود رہے اور اپنی بیٹنگ کے منتظر رہے ۔
نوجوان ٹیسٹ بالر کو 4ٹیسٹ میچوں میں ایک بھی گیند کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔