ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے بدین میں میرمرتضیٰ بھٹو کا واقعہ دہرانے کے لئے مجھے مقابلے میں مارنے کا سازش تیار کی گئی ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا بدین میں کامیاب تحریک شروع ہو گئی ہے ۔ دشمنوں کو چین سے سونے نہیں دوں گا ۔ ان کا کہنا تھا بے نظیر بھٹو صاحبہ سے وعدہ کیا تھا کہ زرداری کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، اس وعدے کو نبھانے کی بہت کوشش کی مگر اب ممکن نہیں رہا ۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کٹ جاؤں گا مگر جھکوں گا نہیں ، جس نے جتنا زور لگانا ہے لگا لے ، مجھ کو آج عدالت سے پوری طرح انصاف ملنے کی امید تھی ۔ آصف زرداری سے کسی صورت مفاہمت نہیں ہو گی ۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا بدین میں میرمرتضیٰ بھٹو کی طرح مجھے بھی مارنے کی سازش تیار کی گئی تھی ۔
وزیراعظم نواز شریف نے ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کی مذمت کر تے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔