ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ایم کیو ایم کے دفاتر میں اپنے ٹیلی فونک میں کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں ۔ متحدہ پورے پنجاب سے اپنے نمائندے کھڑی گی اور بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔
الطاف حسین کا کہنا تھا حق پرست امیدوار اللہ کی تائید سے کامیابی بھی حاصل کریں گے، انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام ذمے داران پنجاب میں عوامی رابطے تیز کر دیں۔