ا?ن ا?122م?? صرف51انگو??و? ?? نشانات جعل? ن?ل?،نادرا رپور?

237

نادرا نے حلقہ این اے 122کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایک لاکھ80 ہزار میں سے صرف 51 انگوٹھوں کے نشانات جعلی نکلے ہیں۔
نادرا نے سربمہرفرانزک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق این اے 122 میں دھاندلی نہیں ہوئی، 48 ہزار انگوٹھوں کے نشان فہرستوں اور بیلٹ پیپر کاپی کے فوائل کے مطابق پائی گئیں تاہم کچھ شناختی کارڈز میں بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حلقے کے ایک لاکھ80 ہزار میں سے صرف 51 انگوٹھوں کے نشانات جعلی نکلے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل کے جج کا کہنا ہے کہ نادرا کی سربمہر رپورٹ موصول ہوگئی ہے جو فریقین کے وکلاء کی موجودگی میں کھولی جائے گی اور رپورٹ کی مقصدقہ نقول فریقین کو فراہم کی جائیں گی۔