سانح? نلترم?? مرن? والو? ?? م?ت?? اسلام آباد منتقل

183

سانحہ نلتر کے شہداء اور غیر ملکیوں کی میتیں گلگت سے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پہنچادی گئیں۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے آرمی ایوی ایشن کے میجر التمش،میجر فیصل اور نائب صوبیدار ذاکر علی کے جسد خاکی کو گلگت سے اسلام آباد پہنچادیا گیاجب کہ حادثے میں مرنے والے ناروئے اور فلپائن کے سفیروں سمیت انڈونیشیا او ر ملائشین سفیروں کی بیگمات کی میتیں بھی نور خان ایئر بیس پہنچادی گئیں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی،پاک فضائیہ کے سربراہ ،سیکرٹری خارجہ اور دیگر موجود تھے۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ میتوں کو منتقل کیا گیا۔
حادثے میں زخمی افراد کو سی 130طیارے کے ذریعے گلگت سے اسلام آباد لایا گیا جہاں سے انہیں راولپنڈی کے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔