پا?ستان ?? آئ?ن? تار?خ ?و لازم? مضمون بنا?ا جائ?،م?ا? رضا ربان?

273

 چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ طالب علموں میں آئین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان کی آئینی تاریخ کو لازمی مضمون بنایا جائے۔ ہفتہ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینٹ نے وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزراءاعلیٰ کو اس حوالہ سے الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی تعلیمی اداروں کے نصاب میں انٹر میڈیٹ سطح تک پاکستانی کی آئینی تاریخ کو شامل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ رواں سال 13 اپریل کو سینٹ کے اجلاس میں بحث کے دوران کیا گیا تھا جس میں پارلیمانی لیڈروں اور اراکین نے آئین کی تاریخ کو لازمی مضمون بنانے پر اتفاق کیا تھا۔ سینٹ نے 10 اپریل 2015ءکو 1973ءکے آئین کی منظوری کے سلسلہ میں یوم دستور کے طور پر منایا تھا۔