??پ? ??س?سوت?ل? ما? ج?ساسلو? ??اجار?ا??،سراج الحق

268

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا ، صوبہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بڑی وجہ وفاقی حکومت کی پالیسیاں ہیں ، بےامنی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو شریعت کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔ ہمارے اوپر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے ۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دو طبقے وجود میں آ گئے ہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا ہر لڑائی کی وجہ شفاف الیکشن کا نہ ہونا ہے ۔ مستحکم جمہوریت کے لیے الیکشن کمیشن کو خود مختار بنایا جائے، الیکشن کمیشن ایسا قوانین بنائے کہ کوئی اسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال نہ کرے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا ہم نے دھرنے والوں اور مرکزی حکومت کے درمیان ٹینشن کا خاتمہ کیا، جرگے کے کردار کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بن گیا۔ آج بھی عدالتوں میں پرانا اور طبقاتی نظام رائج ہے ۔