امر??? ن?فوج? تنص?بات پر س??ور?? ?ائ? الر? ?رد?

216

’واشنگٹن: ایف بی آئی کی حالیہ رپورٹ کے باعث امریکہ بھر میں فوجی اڈوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیلس میں کارٹون کی نمائش پر فائرنگ کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملک بھر میں فوجیوں اور پولیس افسران پر حملوں کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ہائی الرٹ کا حکم ’یو ایس نادرن کمانڈ‘ کے سربراہ، ایڈمرل ولیم گورٹنی نے جاری کیا ہے۔ جس میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں داعش کے ہزاروں آن لائین پیروکار موجود ہو سکتے ہیں۔ جوکہ امریکہ میں ممکنہ دہشت گردی کی کاروائیاں کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دو مسلح افراد نے ڈیلس کے نزدیک پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مشتمل ایک نمائشی مقابلے پر فائرنگ کی تھی، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔ تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی ہلاک کردیا تھا۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق، ایف بی آئی اور دیگر تحقیقاتی ادارے ابھی اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں آیا واقعی ان نوجوانوں کا داعش یا  کسی بھی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے رابطہ رہا ہے۔